پاکپتن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی پاکپتن نے جعلی جوس فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ ملزمان معروف برانڈز کے نام سے جعلی جوس اور پانی تیار کر رہے تھے۔ مینگو جوس کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس اور دیگر کیمیکلز کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر خوراک کا غیر قانونی کاروبار کیا جارہا تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کرواکے فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights