
14 Jun وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں الیونتھ ایونیو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزراءرانا ثناءاللہ،مریم اورنگ زیب کے ہمراہ الیونتھ ایونیو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم کو الیونتھ ایونیو منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلہ میں 4.20 کلومیٹر شاہراہ تعمیر کی جائے گی، جس میں دو انٹر چینج اور دو فلائی اوور شامل ہیں، تین رویہ شاہراہ پر9 ارب روپے لاگت آئے گی۔ پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں تین کلومیٹر لمبی شاہراہ تعمیر ہوگی جس میں دو انڈر پاس اور دو انٹر چینج شامل ہیں۔ دوسرےمرحلے کی تکمیل پر بھی ایک سال لگے گا،دوسرے مرحلہ پر 7 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے میں ریلوے ٹریفک جنکشن اور آئی جے پی روڈ پر انٹر چینج اور فلائی اوور تعمیر کئے جائیں گے، الیونتھ ایونیو پر خیابان اقبال،ابن سینا،سری نگر ہائی وے پر انٹر چینج اور فلائی اوور تعمیر ہوں گے
No Comments