فورٹ عباس شہرمیں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا

فورٹ عباس شہر بھر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ، گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ، شہری کہتے ہیں کہ سیوریج کے گندے پانی کی بدبوسے اب تو گھروں میں رہنا بھی عذاب لگتا ہے ۔۔نمازیوں کو نماز پڑھنا مشکل ہوگیا ۔۔ راہگیروں کو گزرنے میں مشکلات آرہی ہیں ۔
شہریوں نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ہمارے سیوریج سسٹم کو بحال کیا جائے تاکہ مختلف بیماریوں سے بچا جا سکیں جب کہ سماجی حلقوں نے سیکرٹری بلدیات اور اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights