لاہور سمیت لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور سمیت لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث لیسکو کے 75 فیڈرزسے بجلی کی سپلائی عارضی طور پرمعطل ہوئی ہے۔ لیسکو فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ بارش کے رکتے ہی بجلی بحالی کا کا شروع کردیاجائے گا۔ موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔
صارفین سے درخواست ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔صارفین سے التماس ہے کہ بجلی کی تاروں،کھمبوں،ٹرانسفارمرکے نیچے کھڑے ہونے،چھونے،سامان رکھنے اور ان پر کپڑے پھیلانے سے گریز کریں۔
بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ اپنے جانور نہ باندھیں۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights