
22 Jun لاہورریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک نے خاتون مسافر کا گمشدہ قیمتی بیگ ڈھونڈ نکالا
لاہورریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک نے خاتون مسافر کا گمشدہ قیمتی بیگ ڈھونڈ نکالا۔خاتون مسافر اپنا ہینڈ بیگ ریلوے اسٹیشن لاہور پر بھول گئی تھی۔ بیگ میں 27000 روپے نقد رقم اور موبائل فون موجود تھا۔خاتون مسافر نے فوری طور پر ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک پر کمپلینٹ نوٹ کروائی۔ریلویز پولیس نے بیگ ڈھونڈ کر خاتون مسافر کے حوالے کیا جس پر مسافر نے ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا
No Comments