امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سویڈن میں حکومتی سرپرستی میں قران مجید کی بے حرمتی انتہائی افسوسناک ہے

جھنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نےکہا کہ ہماری عدالتوں میں قرآن کے مطابق فیصلے نہیں ہو رہے ہیں ،، قرآن کریم خود ہمارے ملک میں مظلوم ہے۔ ہماری عدالتوں میں قرآن کی بجائے کوئی اور قانون رائج ہے،، ہمارے ملک میں سودی نظام رائج ہے جو قرآن کے منافی ہے،،انہوں نے کہا کہ سودی نظام کے ہوتے ہوئے ترقی نا ممکن ہے،، پاکستان اسی قرآن کے نام پر بنایا گیا لیکن 75سالوں میں ایک دن کے لئے اسلامی نظام نافذ نہیں ہوا،، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا۔انہوں نےکہا کہ آج آئی ایم ایف کے معاہدے پر حکمران خوشیاں منارہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے قرضوں سے کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔پاکستان نے 22مرتبہ آئی ایم ایف سے قرضے لئے عوام کو ہر بار وہی سبز باغ دکھائے گئے جو یہ حکومت دکھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ کر اپنے پاوں پر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights