آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی ماسٹرز اور ایم فل کی ڈگریوں کے بعد پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر ٹریفک وارڈن ڈاکٹر محمد عابد نذیرکی حوصلہ افزائی کی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک پولیس کے ہونہار وارڈن ڈاکٹر محمد عابد نذیر سے اپنے دفتر میں ملاقات کی ، آئی جی پنجاب نے دوران سروس پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر ٹریفک وارڈن ڈاکٹر محمد عابد نذیر کی حوصلہ افزائی کی ، ڈاکٹر عثمان انور نے شاندار کارنامے پر ڈاکٹر محمد عابد نذیر کو تعریفی سند سے نوازا، ڈاکٹر محمد عابد نذیر 17 برس سے ٹریفک پولیس لاہور میں خدمات سر انجام دے رہےہیں ، انھوں نے جامعہ پنجاب سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی، ڈاکٹر عابد نے این ڈی یو سے پیس اینڈ کونفلیکٹ سٹڈیز میں ایم فل کیا اور ماسٹرز کی ڈگری کریمنالوجی اور سکیورٹی سٹڈیز میں مکمل کی، ڈاکٹر عابد نذیر نے ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے.آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دوران سروس ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنا ڈاکٹر محمد عابد نذیر کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،،ڈاکٹر محمد عابد نذیر جیسے پڑھے لکھے اور قابل افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔ ایسے قابل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا، ڈاکٹر محمد عابد نذیر نے سربراہ پنجاب پولیس کی جانب سے ملنے والی عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights