پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے:اسحق ڈار

وزیرخزانہ محمد اسحق ڈار نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے یہ بات آج (ہفتہ) اسلام آباد میں برطانوی پارلیمنٹ اور ایوان نمائندگان کے رکن خالد محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اہمیت کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔وزیرخزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی پر اطمینان کا اظہار کیا۔خالد محمود نے مون سون کی تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے عوام کے جان ومال کے نقصان پر ہمدردی کا اظہار کیا۔خالد محمود برطانوی پارلیمنٹ اور ایوان نمائندگان میں سب سے طویل عرصے تک خدمات سرانجام دینے والے رکن ہیں جو برمنگھم پیری بار سے منتخب ہوئے۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights