وزیرصحت کی صوبوں کو کورونا پھیلائوکی روک تھام کیلئے بوسٹرویکسین لگانے کی ہدایت

نیشنل ہیلتھ سروسزکے وزیرعبدالقادرپٹیل نے کہاہے کہ کوروناکے پھیلائو کی عالمی صورتحال کے تناظر میں صحت کے مرکزی ادارے کی کارکردگی بہتربنانے کے لئے اس کومضبوط بنایاجائے گا۔وزیرصحت نے تمام صوبوں کوہدایت کی کہ کوروناکے پھیلائوکی روک تھام کے لئے لوگوں کو بوسٹرویکسین لگائی جائے۔انہوں نے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اورپُرہجوم مقامات پرماسک کے استعمال سمیت دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پربھی زوردیا۔وزیرصحت نے بازاروں کے حوالے سے وضع کردہ حفاظتی تدابیر پرسختی سے عملدرآمد کی ضرورت کو اجاگرکیا۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights