ملک میں ٹیکسٹائل ملز کی بندش سے متعلق خبروں پر ایپٹما کی وضاحت

ملک میں ٹیکسٹائل ملز کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے 30 دسمبر سے ملیں بند کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (ایپٹما) نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر 30 دسمبر سے صنعتیں بند کرنے کا پراپیگنڈا بے بنیاد ہے۔

ایپٹما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کو خط کے ذریعے ٹیکسٹائل سیکٹر کی حالت زار سے آگاہ کیا ہے اور زمینی حقائق، آپریشنل رکاوٹوں اور چیلنجز کی نشاندہی کی گئی۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights