وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے وفد کی ملاقات ، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے منڈی بہاؤ الدین کی تینوں بار ایسوسی ایشنز کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کے چیک دیئے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے صدر ظہور احمد گوندل کو1 کروڑ روپے ، تحصیل ملکوال بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری دلاور حسین گوندل کو50 لاکھ روپے اور تحصیل پھالیہ بار ایسوسی ایشن کیلئے 50 لاکھ روپے گرانٹ کا چیک دیا، بارایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے عہدیداروں نے گرانٹ ان ایڈ پر وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا.

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights