بلدیاتی انتخابات میں پولیس کی سرپرستی میں دھاندلی کی گئی : سہیل عزیز سیال

حیدرآباد کی یوسی 22 سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے چیرمین سہیل عزیز سیال کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پولیس کی سرپرستی میں دھاندلی کی گئی جب کہ وائس چیِرمین غیاث راجپوت نے بتایا کہ انھیں ساتھیوں سمیت پولیس نے حراست میں لیکر تشدد کا نشانہ بنایا، موبائل اور قیمتی سامان بھی قبضے میں لے لیا،، پولنگ کے دوران پولیس کے ظلم اور دھاندلی کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے .

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights