چنیوٹ میں جشن میلاد سیدہ کائنات حضرت فاطمتہ الزہراء سلام اللہ علیھا کا اہتمام کیا گیا

چنیوٹ میں جشن میلاد سیدہ کائنات حضرت فاطمتہ الزہراء سلام اللہ علیھا کا اہتمام کیا گیا جس میں مومنین اورمومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، شعبہ احیائے ثقافت اسلامی بعثت کے رضاکاروں نے پنڈال اور جامعہ کو ” اسلام میں آزادی اور استقلال کا تصور” کے عنوان سے سجایا. اس موقع پرطلباء نے مختلف خاکے پیش کیے جب کہ سیلاب کے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی .طلبہ کو تکمیل حفظ قرآن پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین پاکستان سید احمد اقبال رضوی نے اسناد سے نوازا، پروگرام کے آخر میں وائس چیئرمین البعثت ٹرسٹ حافظ سید محمد حیدر نقوی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights