ڈی پی او خانیوال نعیم عزیز سندھو نے عبدالحکیم میں کھلی کچہری لگائی

ڈی پی او خانیوال نعیم عزیز سندھو نے عبدالحکیم میں کھلی کچہری لگائی جس میں تاجر برادری، صحافی برادری اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی . ڈی پی او نے کھلی کچہری میں لوگوں کی شکایات کاازالہ کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں . انھوں نےکہا کہ پولیس کم نفری کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ لڑرہی ہے تاہم بعض حلقوں کی جانب سے بے جا الزام تراشی کی جاتی ہے ،پولیس والے بھی انسان ہوتے ہیں جن کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے، بلاجوازالزام تراشی سے گریز کیاجائے.

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights