وزیرآباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام عظمت قرآن ریلی نکالی گئی

مقررین نےقرآن مجید پرعمل کرنے کو دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ قرار دیا ،، احسان الٰہی بھٹی کی رپورٹ

وزیرآباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام عظمت قرآن ریلی نکالی گئی،

،، جس کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حافظ فرحان منیر بٹ، سید انظر حسین شاہ،

زونل امیر صابر حسین بٹ، صاحبزادہ محمد رفیق نعیم، جاوید مغل،  ذبیع اللہ ملک نے کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے قرآن مجید پرعمل کرنے کو دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ قرار دیا ،،

اور کہا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے ،،

ایسی جسارت کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، 

رہنماؤں نے کہا کہ  57 اسلامی ملکوں  کے حکمران خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں.

امت مسلمہ متفقہ لائحہ عمل  بنا کر  اسلامی شعائرکی توہین روکنے کے لئے اقدامات  اُٹھائے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights