پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام لورالائی میں مہنگائی ، بجلی کی طویل لوڈ شڈنگ، چوری ڈکیتی اور نادرا کے خلاف مظاہرہ کیا گیا

پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام لورالائی میں مہنگائی ، بجلی کی طویل لوڈ شڈنگ، چوری ڈکیتی اور نادرا کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے . مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی میں پولیس ڈاکو اتحاد کے باعث چوری اورڈکیتی کے واقعات معمول بن چکے ہیں ،عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ، کوئی پوچھنے والانہیں جب کہ آٹے کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے ، مظاہرین نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور نادرا عملے کے ناروا سلوک کے خلاف بھی نعرے بازی کی.

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights