وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس ، گرین لائن کی نئی کوچز میں فون نمبرز لکھنے، سکریچز لگانے اور کچرا پھینکنے کی شکایات کے بعد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گرین لائن ٹرین میں سروس اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا، نئی کوچز میں فون نمبرز لکھنے، سکریچز ل لگانے اور کچرا پھینکنے کی شکایات کے بعد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .اس سلسلے میں ٹرین کو نقصان پہنچانے والے مسافروں سے جرمانہ وصول کیا جائے گا. وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قراقرم ایکسپریس کو بھی گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کر دی جب کہ باقی ٹرینوں کو بھی بتدریج اپ گریڈ کیا جائے گا

اجلاس میں تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جب کہ ریلوے اراضی پر قائم دکانوں کی آکشن پر بریفنگ اورپالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کی گئی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights