ڈپٹی کمشنرچنیوٹ فیصل عباس مانگٹ پارکوں کی بہتری کے لیے متحرک

ڈپٹی کمشنرچنیوٹ فیصل عباس مانگٹ پارکوں کی بہتری کے لیے متحرک، ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ کے ہمراہ قائد اعظم پارک کا تفصیلی دورہ کیا اور سی او ضلع کونسل میڈم عظمت فردوس اور سی او ایم سی محمد وقاص ہرل کو مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں.

ڈپٹی کمشنرچنیوٹ نے کہا کہ موسم بہار میں دستیاب جگہوں پر مزید پودے لگائے جائیں اور پارک میں آنے والے لوگوں کی سہولیات و تفریح کیلئے انتظامات کیے جائیں جب کہ پارک کے جھولوں،بیٹھنے کے لیے بینچز اور پینے کے صاف پانی کا بھی ہروقت انتظام کیا جائے.

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights