ریلوے پولیس میں بہترین پیشہ وارانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ اہلکاروں کی میرٹ اور سینیارٹی کے مطابق ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے . آئی جی ریلوے

ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں محکمانہ کورسز میں تربیت حاصل کرنے والے 207 ملازمین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آئی جی ریلوے راؤ سردار علی خان نے خصوصی شرکت کی ،ٹریننگ انچارج ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر محمد وقار عباسی نے مہمان خصوصی آئی جی ریلوے راؤ سردار علی خان کا پُرجوش استقبال کیا۔پرنسپل والٹن سید ابرار عباس نے آغاز میں سپاس نامہ پیش کیا اور چار ماہ کے دوران ٹرینیز کو پڑھائے گئے ٹریننگ ماڈیول کے بارے میں آگاہ کیا. آئی جی ریلوے راؤ سردار علی نے تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریینز کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا . آئی جی ریلوے نے اپنے خطاب میں ٹرینیز کو اُن کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انھوں نے اساتذہ اور پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن ایک قابل قدر ادارہ ہے ،،، تقریب میں ڈی آئی جی ساؤتھ کیپٹن(ر) عبدالسعید نوید، ڈی جی والٹن ثمین اللہ خان گنڈا پور، اے آئی جی ایڈمن سید حماد حیدر،ایس پی لاہور اور ورکشاپس، ریلویز افسران، پولیس افسران/ اہلکاروں اور ٹرینیزکے اہلِخانہ نے بھی شرکت کی.

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights