ذہنی امراض میں مبتلامریضوں کو عام مریضوں کی نسبت زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے: سیکرٹری صحت پنجاب

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کاپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا تفصیلی دورہ، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سیدواجدعلی شاہ بھی سیکرٹری صحت پنجاب کے ہمراہ تھے. اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ڈاکٹرشکیل احمد،پروفیسرمحسن شوکت،پروفیسرعلی ہاشمی ودیگرڈاکٹرز بھی موجودتھے، سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے مختلف شعبہ جات کادورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا، متعلقہ افسران نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو بریفنگ بھی دی. سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اس موقع پرجاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا. سیکرٹری صحت نے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پرپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں داخل مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیاجارہاہے . پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. انھوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں کسی مریض کو کوئی مشکل نہیں آنی چاہئے، حکومت پنجاب مریضوں کو مفت کھانا،ادویات اور بہترین ماحول فراہم کررہی ہے جب کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں ڈاکٹرزکی کمی کوبھی ترجیحی بنیادوں پرپوراکیاجارہاہے۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights