آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کے زیر اہتمام ای کامرس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات سمیت صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

چیئرمین آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن مہر شکیل اعظم کی زیر صدارت نجی کالج میں ای کامرس کے سلسلے میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، صدر چیمبر آف کامرس سیالکوٹ ملک عبدالغفور مہمان خصوصی تھے۔ریاض الدین شیخ ، فیضان اکبر،بشیر بھٹی،میڈیم رمشا شاھد، عنصر محمود سمیت مقامی صنعتکاروں سینکڑوں طلبا و طالبات نے سیمینار میں شرکت کی،اس موقع پر ایمزون پر آن لائن کاروبار کرنے کے حوالے سے ماہرین ایمزون نے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں کاروبار کو عروج پر لے جانے کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا انتہائی ضروری ہے، آن لائن کاروبار کی مختلف ایپس پر بزنس کمیونٹی کافی حد تک خود کو انگیج رکھے ہوئے ہے،، لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ کاروبار میں شفا فیت کیسے لائی جائے اور سکیمرز سے کیسے بچا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن نے ایمزون کے حوالے سے وزیرآباد میں سیمینار کا انعقاد کر کے نوجوان نسل کے لئے بہت اہم اقدام اٹھایا ہے جس سے آن لائن کاروبار کرنے والوں کو بہت آگاہی ملی ،تقریب کے آخر میں مہر شکیل اعظم نے مہمانوں کو کٹلری سیٹ تحفے کے طور پر دیئے۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights