حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل شیخوپورہ میں عوامی خدمت کے لیے لگائی گئی کھلی کچہری کا انعقاد

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل شیخوپورہ میں عوامی خدمت کے لیے لگائی گئی کھلی کچہری میں شہریوں کی عدم دلچسپی ، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت پٹواریوں نے عوام کے مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری میں آنے کی زحمت نہ کی

ضلع کونسل شیخوپورہ میں عوامی خدمت کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد ، کھلی کچہری میں درستگی ریکارڈ، فرد کے اجراء، انتقال ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل ، ریونیو اور دیگر مسائل حل کئے جاتے ہیں لیکن اِس مرتبہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت پٹواریوں نے عوام کے مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری میں آنے کی زحمت نہ کی ، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی خالی کرسیاں دیکھ کر شہری مایوسی کا شکار ہو گئے .

حکومت پنجاب نے ہر ماہ کی پہلی اور دو تاریخ کو عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سمیت دیگر افسران کھلی کچہری میں صرف فوٹو سیشن کر کے اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ، سماجی حلقوں وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights