حبیب آباد کی جامع مسجد غوثیہ حنفیہ میں تکمیل حفظ قرآن مجید کی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پیر سردار احمد عالم نے خصوصی شرکت کی

حبیب آباد کی جامع مسجد غوثیہ حنفیہ میں تکمیل حفظ قرآن پاک کی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں پیر سائیں سردار احمد عالم نے شرکت کی .اس موقع پر پیر سائیں سردار احمد عالم نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ قرآن کریم ہمارے عروج و زوال کا ذریعہ ہے ہمیں اس کےمطابق زندگی گزارنی چاہیے ،قرآن مجید جہاں انسانوں کےلئے ہدایت کا اہم ترین پیغام ہے وہیں اس کا پڑھنا ،یاد کرنا ،سینے میں محفوظ کرنا اور زبان سے اس کا ورد کرتے رہنا اہم ترین عبادت ہونے کے ساتھ ساتھ اجر عظیم اور بلندی درجات کا ذریعہ بھی ہے .اس موقع پر سید ظاہر شاہ قاری ، غلام مرتضٰی چوہدری ، شہزاد احمد چوہدری ، فیاض احمد سمیت مدرسہ کے اساتذہ ، طلبہ اور دیگر افراد نے شرکت کی.

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights