دیپالپور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں غریب عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے

دیپالپور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پرائیویٹ لیبارٹری مافیا سرگرم غریب عوام سے ٹیسٹوں کی مد میں ہزار روپے لیے جاتے ہیں اگر انتظامیہ کی بات کی جائے تو انتظامیہ خاموش انتظامیہ کی آنکھ کے بالکل نیچے یہ سب ہو رہا ہے پر افسوس کوئی پوچھنے والا نہیں آخر کار وہ بلا کون ہے جو سارا دودھ پی رہا ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایوننگ شفٹ میں امرجنسی میں ڈاکٹرز صاحبان اپنی اپنی جیب گرم کرنے پر مصروف جبکہ ایوننگ شفٹ میں بھی سرکاری لباٹری کھلی ہوتی ہے پر دیپالپور کی غریب عوام کو نہیں بتایا جاتا اور ایک کال کرنے پر باہر سے پرائیویٹ لباٹری مافیا کو بلا لیا جاتا ہے اس مہنگائی کے دور میں ایک وقت کی روٹی پوری کرنا اتنا مشکل ہو گیا ہے اور دوسری طرف ٹیسٹوں کے نام پر غریب عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے ان پرائیویٹ لیبارٹری مافیا میں اتنی ہمت کہاں سے آگئی کہ انہوں نے اپنی دوکان امرجنسی دیپالپور کو بنا لیا دپالپور ٹی ایچ کیو اسپتال کی انتظامیہ پر سوالیہ نشان دیپالپور کی غریب عوام حکومت وقت سے اپیل کرتی ہے اس معاملے کا نوٹس لیا جائے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights