نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے ترقیاتی تعاون کے ادارے کے ڈائریکٹر کی سربراہی میں 13رکنی وفد نے ملاقات کی

اٹلی کے ترقیاتی تعاون کے ادارے کے ڈائریکٹر کی سربراہی میں 13رکنی وفد کا پنجاب کا دورہ ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی ،، ملاقات میں زراعت، ووکیشنل ٹریننگ،ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کیلئے تعاون پر اتفاق،جی ایس پی پلس سٹیٹس کی تجدید کیلئے تعاون پر بات چیت کی گئی . نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اطالوی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سموگ سے نمٹنے کے لئے اٹلی کی تکنیکی معاونت کاخیرمقدم کریں گے اور یورپی یونین کی مارکیٹوں تک رسائی دینے پر اٹلی کے شکرگزار ہیں جب کہ اٹلی میں ٹیوٹا انسٹرکٹرز کی ٹریننگ سے پنجاب کی ووکیشنل ایجوکیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجاسکے گا۔ اطالوی وفد کے سربراہ نے کہاکہ لاہور آکر خوشی ہوئی، ثقافت اور لوگوں کی مہمان نوازی متاثر کن ہے۔ اس موقع پر پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈٹریڈ کے سی ای او نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات نے ائیرکوالٹی اورماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگاہ کیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights