مہنگائی ، بیروزگاری، پنجاب اورکے پی میں انتخابات نہ کرانے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے وہاڑی میں احتجاجی ریلی نکالی

وہاڑی میں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ،،، جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جنرل سیکرٹری انصاف کسان ونگ چوہدری طاہرانور واہلہ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ریلی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہے وہاڑی کے ٹائیگرز نے گرفتاری کیلئے شناختی کارڈ جمع کرانے شروع کردیئے ہیں عمران خان کے وژن کے مطابق وہاڑی سے حقیقی آزادی تحریک شروع کردی ہے موجودہ امپورٹڈ حکمرانوں نے ملکی معیشت تباہ کر کے ملک کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے پولیس کی وردی میں دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے پی ٹی آئی کے قائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیا جارہاہے ریلی کے شرکا نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی

ریلی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ فیصل ٹاؤن سے نکالی گئی جو شہر بھر کا چکر لگانے کے بعد بلدیہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی .

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights