ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور منتخب ہوگئے

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نظام اورقیادت کی تبدیلی کے بغیر ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔حکمران طبقہ لوٹ ما ر کرکے مالا مال جبکہ عوام معاشی بدحالی سے دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں ،، ملک کے غریب اور عام آدمی کے بچے قومی مقروض اور حکمرانوں کے بچوں کے پاکستان اور بیرون ممالک میں اربوں ، کھربوں کی جائیدادوں کے مالک ہیں ۔ ملک میں مہنگائی کے طوفان اور معاشی بدحالی کے ذمہ دار بھی یہی چور لیٹرے سیاستدان ہیں ،، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب رونمائی / پزیرائی تعمیرات سید مودودی اسلامک سنٹر اور تقریب حلف برداری نو منتخب امیر حلقہ جماعت اسلامی لاہور سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،، ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لاہور،، کراچی کے بعد اب صوبائی دارالحکومت کےعوام میں سیاسی اور معاشرتی شعور بیدار کرے گی ۔ ہر محبت وطن شہری ، بچے ، بوڑھے ، نوجوان ، ماؤں بہنوں اور بٹیوں کو خدمت کی سیاست کرنے والی قیادت کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ملک و قوم کو قرآن و سنت کے نظام سے اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان بنایا جاسکے

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری ، صوبائی ذمہ داران پروفیسر ساجد اقبال ، نوید زبیری، چوہدری محمد شوکت، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد ، ملک شاہد اسلم ، ڈپٹی سیکرٹریز لاہور عامر نثار خان ،وسیم اسلم قریشی ، مرزا عبدالرشید سمیت امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی اور ہر سطح کے ذمہ داران و عہدیداران موجود تھے ،حلف برداری کے اختتام دعا بھی کرائی گئی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights