ڈپٹی کمشنرچینوٹ محمد آصف رضا کا بازاروں، پارکوں اور جنرل بس سٹینڈ کادورہ

ڈپٹی کمشنرچینوٹ محمد آصف رضا شہریوں کی فلاح وبہبود کے لئے متحرک ، بازاروں، پارکوں اور جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری، اسسٹنٹ کمشنر ماجد بن احمد،سی او ضلع کونسل و ایم سی عظمت فردوس وقاص ہرل بھی ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ میں سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا، جنرل بس سٹینڈ کی مکمل صفائی کروانے ،مسافر خانے میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور واش رومز کی صفائی کروانے کی ہدایت کی.

ڈپٹی کمشنر نے مختلف بازاروں کا بھی وزٹ کیا اورصفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کا کہا جب کہ ایم سی افسران کو تمام بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کی بھی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر نے مختلف پارکوں کا بھی وزٹ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے مسائل بھی دریافت کیے. ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے پارک میں پودا بھی لگایا.اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ پارکوں میں صاف پانی کی فراہمی ۔ جھولوں کی مرمت اور نئے بینچز رکھوائے جائیں گے ،، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں کو مرحلہ وار صاف ستھرا بنائیں گے۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights