حبیب آباد کے داخلی راستے پر سیوریج کا گندہ پانی شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا

کسی بھی شہر کی خوبصورتی کا دارومدار اُس کے داخلی راستوں کی سجاوٹ پر ہوتا ہے تاہم حبیب آباد کے داخلی دروازے پر ایک طرف گندگی کے ڈھیر اور دوسری جانب سیورج کا گندہ پانی شہریوں کا استقبال کرتا ہے،کئی ماہ سے کھڑا سیورج کا پانی تالاب کا منظر پیش کررہا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے.

مرکزی سڑک پر سیورج کے گندے پانی کے باعث مقامی دکانداوں کے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں، سیورج کا پانی نہ صرف تعفن پھیلا رہا ہے بلکہ موذی بیماریوں کا سبب بھی بن رہا ہے، شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے نگران حکومت ، ڈی سی قصور اور اے سی پتوکی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights