Site icon Special TV

ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں دہشت گردی کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈسٹرکٹ جیل میں موک ایکسرسائز کا انعقاد ہوا

ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں دہشت گردی کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈسٹرکٹ جیل میں موک ایکسرسائز کا انعقاد ہوا

جس میں پولیس افسران و جوانوں‘ریسکیو 1122‘سول ڈیفنس‘بم ڈسپوزل اسکواڈ‘ایلیٹ فورس‘جیل پولیس ودیگرحساس اداروں نے حصہ لیا. اس موقع پر خانیوال پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کو زندہ پکڑنے‘جیل پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کو عمارت میں داخلے سے روکنے اور ریسیکو1122 کی جانب سے زخمیوں کو بروقت طبی امداداورہسپتال شفٹ کرنے ودیگر اداروں کی فرضی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا.

اس موقع پر جیل جوانوں نے پاکستان زندہ باد او رپنجاب پولیس پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے جو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں‘موک ایکسرسائزکا مقصد سکیورٹی اداروں کی صلاحیت کو جانچنا ہے‘ڈسٹرکٹ جیل کی پوری عمارت اورملحقہ احاطے پر دہشت گردی کو ناکام بنانا بھی خصوصی ایکسرسائزکا حصہ تھا.

Exit mobile version