وہاڑی کے تاجر کا بیٹااسلام آباد تھانہ گولڑہ شریف کی حدود میں قتل،ورثا اور تاجربرادری نے احتجاج کیا

وہاڑی کے تاجر کا بیٹااسلام آباد تھانہ گولڑہ شریف کی حدود میں قتل کر دیا گیا ، تاجراللہ دتہ کا بیٹا عابد اسلام آباد میں شادی ڈیکوریشن کاکاروبار کرتا تھا،، چند روز قبل تھانہ گولڑہ شریف اسلام آباد کی حدود میں ملزمان نے لین دین کے معاملے پر وہاڑی کے رہائشی عابد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا جس پر وہاڑی کے تاجروں نے نعش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور قاتل گرفتار نہ کرنے پر تھانہ گولڑہ پولیس کے خلاف نعرے بازی کی

مقتول عابد کے والد اللہ دتہ نے بتایا کہہ ایس ایچ او تھانہ گولڑہ شریف ملزمان کے ساتھ ساز باز ہے, حکام انصاف دلائیں جبکہ تاجر راہنماؤں کا کہنا تھا کہہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ ملزمان کو گرفتار کروائیں ورنہ تاجر برادری شٹر ڈاون ہڑتال کرے گی.

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights