ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات کا انعقاد ، سید شہباز حسین نقوی صدر اور امتیازاحمد مہر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات برائے سال 2023/24 بانی وصدر امین رضا مغل کی زیرانگرانی منعقد ہوئے ، صدر اور جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر پولنگ ہوئی جبکہ دیگر امیدواران بلامقابلہ منتخب ہوئے.

صدارتی امیدوار سید شہباز حسین نقوی اور وقاص عباس کے درمیان مقابلہ ہوا ، سید شہباز حسین نقوی صدر منتخب ہوگئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے امیدوار امتیازاحمد اور شمس علی کے درمیان مقابلے میں امتیازاحمد مہر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، دیگر عہدیداران غلام مصطفیٰ قادری سینئر نائب صدر ، غضنفر سرفراز وڑائچ ،وقاص عباس، عارف مسیح اور رانا اجمل نائب صدور ،صفدر علی بٹ جائنٹ سیکرٹری، عمران بھٹی فنانس سیکرٹری اور عامر بلال بٹ سیکرٹری اطلاعات و نشریات بلا مقابلہ منتخب ہوئے، نومنتخب کابینہ باہمی مشاورت سے ایگزیکٹو ممبران کا چناﺅ کرے گی.

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights