بھلوال کے علاقے کالونی اڈا میں نامعلوم افراد نے سکول کے باہر بچوں کا انتظار کرنے والے شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا

بھلوال کے علاقے کالونی اڈا میں نامعلوم افراد نے سکول کے باہر بچوں کا انتظار کرنے والے شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا ، تحصیل بھیرہ کے علاقے چوکی چک مبارک کا رہائشی اسد اپنے بچوں کو لینے سکول سے لینےگیا ہوا تھا کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہو گیا اسے تشویشناک حالت پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کردی.

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights