بجٹ بناتے ہوئے کسانوں سے مشاورت کی جائے: پاکستان کسان اتحاد

چونیاں میں پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا ، جس میں چئیرمین حاجی محمد نزیر بھٹی،صدر چوہدری طاہر باجوہ، ظیہراحمد اور نگزیب بیگو سمیت دیگر کسان رہنما بھی شریک تھے . اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھرکا کہنا تھا کہ زراعت ملک کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے جبکہ کسی حکومت نے کسان اور زراعت کو اہمیت نہیں دی۔ ہمارے اتحاد نے عام کسان اور کاشتکار کو خاص بنا دیا ہے جو مشکل دور میں بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی پوری قوت لگا رہے ہیں.

پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر کا کہناتھا کہ بجٹ بناتے ہوئے کسانوں سے مشاورت کی جائے، کھاد کے بند پلانٹس کو فوری گیس فراہم کی جائیں تاکہ کھاد سستی اور وافر مقدار میں حاصل کی جا سکے، جب کہ گندم کا ریٹ 4 ہزارروپے فی من مقرر کیا جائے .

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights