منچن آباد میں کمیونٹی سیفٹی ونگ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 نے ایک روزہ پاکستان لائف سیورپروگرام کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا

منچن آباد میں کمیونٹی سیفٹی ونگ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 نے پاکستان لائف سیورپروگرام کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں پنجاب لینڈ ریکارڈ آفس ،تحصیل آفس ، اے سی آفس اور ریونیو کے اہلکاروں نے شرکت کی ، اس موقع پرخون کے بہاو کو روکنے، دل اور پھیپھڑوں کی بحالی، آگ لگنے کی صورت میں فوری بچاؤ ، آگ بجھانے کا آلہ چلانے کی تربیت اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں ریسکیو 1122 سے رابطہ کرنے کے بارے میں عملی مشق کروائی گئی ،تربیتی ورکشاپ میں اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد احمد جاوید چیمہ ،تحصیلدار منچن آباد اینڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے بھی خصوصی شرکت کی. تحصیل انچارج کمیونٹی سیفٹی ونگ منچن آباد قیصر عباس کا کہناتھا کہ پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 کی جانب سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد شہریوں میں شعور اجاگر کرنا ہے.

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights