وہاڑی کے تھانہ لڈن کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک ،دو ڈاکو فرار

وہاڑی کے تھانہ لڈن کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے پولیس ترجمان کے مطابق 1 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےترجمان کا کہنا ہے کہ 3 نامعلوم ملزمان میاں حاکم سے موٹرسائیکل و نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے کہ پولیس ریسکیو 15 پر ڈکیتی کی کال پر پولیس نے اہم پوائنٹس پر ناکہ بندی کرلی بھنڈی جتیرا کے قریب ملزمان کا پولیس سے ٹاکرا ہوا پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کرنے پر انہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی پولیس نے آڑ لے کر جان بچائی جبکہ کراس فائرنگ بھی کی گئی پولیس ترجمان کا یہ کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران 1 نامعلوم ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس کی سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے باقی 2 ڈاکواندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہلاک ہوئے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے موقعہ سے ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل جبکہ پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے بعد ازاں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت خدا بخش عرف کالی لوہار سکنہ 56 کے بی کے نام سے ہوئی ہے اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھنے کرنے کے بعد تفتیش میں مصروف ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights