وہاڑی میں کھاد ڈیلرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ، چھوٹے کاشتکاروں کو شدید مشکلات سامنا

وہاڑی ضلع میں کھاد ڈیلرز کی غیر معینہ مدت تک شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے جس سے چھوٹے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ہڑتال انتظامیہ افسران اور محکمہ زراعت کی بے جا مداخلت کے خلاف کی گئی ہے، ضلعی صدر فرٹیلائزرز ایسوسی ایشن چوہدری بشارت علی ، جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف اور دیگرعہدیداروں کا کہنا ہے کہ کھاد ڈیلرز پر ناجائز مقدمات، دکانوں کو سیل اور بھاری جرمانوں کے خلاف ہڑتال جاری رہے گی،، انھوں نے کہاکہ ہماری بھیعزت نفس ہے ہم کروڑوں کا کاروبار کرتے ہیں اور بے بنیاد مقدمات درج کر کے ہمیں پریشان کیا جاتاہے ہم نے ہر مشکل میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیا اتنے مجسٹریٹ بنا دیئے گئے ہیں جنہیں کھاد بارے معلومات ہی نہیں ہیں.

فرٹیلائزرز ایسوسی ایشن وہاڑی کا کہنا ہے کہ ضلعی،تحصیل انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران اپنا رویہ درست کریں کسان ہمارے بھائی ہیں اُنہی کی وجہ سے ہمارا رزق آتاہے ، ہم تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت تک کاروبار مکمل بند رکھیں گے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights