وزیر آباد :ریلوے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی

پاکستان ریلوے ورکرز یونین نے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف وزیرآباد میں مظاہرہ کیا اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا متاثرین میں ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور، گارڈز،سی ٹی سمیت دیگر رننگ سٹاف، شیڈ سٹاف اور درجہ چہارم کے ملازمین شامل ہیں، اس موقع پر مظاہرین نے نعرے بازی کی

ریلوے یونین کے عہدیداروں یونس بھٹی اور دیگر ورکرز کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے جب کہ ریلوے کے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی، ریلوے ورکرز بال بچوں سمیت فاقوں پر مجبور ہیں۔ تنخواہیں نہ ملنے والے ،ملازمین کو جلد تنخواہیں ادا نہ کی گئی تو پورے ملک میں ریل کا پہیہ جام کردیں گے ۔

پاکستان ریلوے ورکرز یونین کےرہنماؤں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان فوری طور پر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا بندوبست کروائیں۔ریلوے ملازمین نے راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل کار کو اسٹیشن پر روکنے کی کوشش بھی کی تاہم افسران کی مداخلت پر جانے دیا گیا.

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights