مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کے واقعات سے نمٹنے کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی سربراہی میں اجلاس ہوا

مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کے واقعات سے نمٹنے کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی سربراہی میں اجلاس ہوا،جس میں وائلڈ لائف بورڈ اور انوائرنمنٹ ونگ کے افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں درخت کاٹنے اور آگ لگانے والوں کو جرمانے کے بجائے جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ سید پوررینج میں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کرے گا ، علاقے میں دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق سائن بورڈ لگائے جائیں اور ایکو فرینڈلی سائن بورڈ لگانے کو ترجیح دی جائے ، چیئرمین سی ڈی اے نے فارسٹ گارڈز کے لئے ریفلیکٹر جیکٹس کے پہننے کو لازمی قرار دیا اور انوائرنمنٹ پروٹیکشن سیل کو چار فور بائی فور گاڑیاں فراہم کرنےکی ہدایت کی اور انوائرنمنٹ پروٹیکشن سیل کو چار فور بائی فور گاڑیاں فراہم کرنےکی ہدایت کی ، چیئرمین سی ڈی اے نے کہ آگ لگنے کی صورت میں رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنایا جائے .اس سلسلے میں آگ لگانے والے عناصر کی اطلاع کے لئے ویجلینس یونٹ بھی قائم کر دیا گیا، اس موقع پر بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو خصوصی انعامات کا بھی فیصلہ کیا گیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights