سمبڑیال: اے این ایف کے اہلکاران کی دوکاندار کیساتھ غنڈہ گردی، ایزی پیسہ کے چارجز مانگنے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سمبڑیال: تھانہ ایئرپورٹ میں الطاف حسین جانب سے اے این ایف کے اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی گئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ میرے بیٹے کی دوکان پر نامعلوم اے این ایف کا اہلکار 20 ہزار روپے ایزی پیسہ کروانے کے لیے آیا اور پیسے کروانے کے بعد جب وہ اپنی گاڑی میں جاکر بیٹھا تو میرے بیٹے علی حسن نے اس سے 400 روپے چارجز مانگے جس پر وہ طیش میں آ گیا اور علی حسن پر تھپڑ برسانا شروع کر دیئے اور بعدازاں دیگر اے این ایف کے اہلکار اسلحہ سے لیس ہو کر آ گئے اور اپنی گاڑی میں اغواء کرکے میرے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے۔الطاف حسین نے اس سارے وقوعہ کی اطلاع تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو دی جنہوں نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے علی حسن کو اے این ایف کے اہلکاروں سے بازیاب کروا لیا اور اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔اس سارے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سپیشل ٹی وی نے حاصل کر لی ہے اور اس فوٹیج میں تشدد کرتے اور نوجوان کو گاڑی میں بیٹھا کر اغوا کر کے لیجاتے ہوئے صاف دیکھا بھی جا سکتا ہے۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights