مروٹ: چک نمبر 304 ایچ آر میں چند نام نہاد چوہدریوں نے امام و خطیب 304 ایچ آر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

گزشتہ رات نماز تراویح کے بعد چند افراد امام و خطیب جامعہ مسجد 304 ایچ آر کے پاس آۓ اور اسے ایک ہزار عیدی اور ایک ہزار مسجد کیلیے پیسے دیے جب لوگ نماز کے بعد گھروں کو واپس چلے گۓ تو چار پانچ افراد نے جن میں ذوالکفل شہزاد اور سہیل وغیرہ نے مسجد کے اندر سے کنڈیاں لگا لی جو لوگ اعتکاف پر مسجد کے اندر بیٹھے تھے انکو بھی باہر سے کنڈیاں لگا کر بند کر دیا اور قاری رضوان کو زمین پر پٹک کر جوتوں لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے شور و وابیلہ پر امام مسجد کے اہل خانہ اور گاؤں کے لوگ دیواریں پھلانگ کر مسجد میں داخل ہوۓ اور امام مسجد کی جان چھڑوائ قاری رضوان تھانے پہنچ گیا پولیس کے ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے اسکا موقف ہے کہ ملزمان اپنے بھائی کو مسجد ہذا میں امام و خطیب رکھنا چاہتے ہیں جبکہ تشدد کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ قاری رضوان نے انکی پانچ سے چھ سالہ بچی سے بد اخلاقی کی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights