
21 Apr نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا گجرات میں زیر حراست ملزم پر پولیس اہلکاروں کے سرعام تشدد کے واقعہ کا سخت نوٹس،ڈی پی او کو ہٹانے کا حکم
لاہور21اپریل: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجرات میں زیر حراست ملزم پر پولیس اہلکاروں کے سرعام تشدد کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔محسن نقوی نے اس ضمن میں آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورہدایت کی ہے کہ کہ تشدد کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اورذمہ داروں کے خلاف قانونی اورمحکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
No Comments