
25 Apr نگران حکومت کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں پہلی دفعہ قیدیوں نے عید اپنی فیملیز کے ساتھ گزاری
نگران حکومت کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں پہلی دفعہ قیدیوں نے عید اپنی فیملیز کے ساتھ گزاری ۔حافظ آباد نگران حکومت نے قیدیوں کی عید در حقیقت عید میں بدل دی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈسڑکٹ جیل حافظ آباد کے قیدیوں نے عید کے دنوں میں اپنے ورثاء سے جی بھر کر ملاقاتیں کیں ، انواع و اقسام کے کھانوں سے لطف اندوز ہوۓ اور اپنے ورثاء سے مجوزہ ٹیلیفونک رابطے بھی کیے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کا با اخلاق و مستعد عملہ ورثاء کی مدد اور آسانی کے لیے پیش پیش رہا ، عملہ کے اس اخلاق و خندہ پیشانی نے جیل کے روایتی تاثر کو بدل دیا۔
No Comments