Site icon Special TV

فورٹ پولیس کی کارروائی, موٹر سائیکل لفٹر گرفتار, پسٹل، 2 عدد مسرقہ موٹر سائیکل برآمد

فورٹ پولیس کی کارروائی, موٹر سائیکل لفٹر گرفتار, پسٹل، 2 عدد مسرقہ موٹر سائیکل برآمد، ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ * کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے DSP سٹی اورنگزیب عباسی کی سربراہی میں SHO سب انسپیکٹر محمد انور خانزادہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی،دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے تلسی داس روڈ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا گیا جس کے قبضے سے دوران تلاشی 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئی،
گرفتار ملزم کی شناخت اورنگزیب رند کے نام سے ہوئی، ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے اپنا تعلق موٹر سائیکل لفٹر گینگ سے ظاہر کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں چوری و چھینی گئی 2 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی جن کی تفصیلات چیک کی جا رہی ہے، گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، فورٹ پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے

Exit mobile version