
27 Apr گوجرانوالہ میں ٹکٹ کا فیصلہ کیوں بدلا،پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پر نکل آئے
گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 62 سے چوہدری طارق گجر سے ٹکٹ واپس لینے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے مظاہرہ کیا،،سینکڑوں کارکنوں کا جناح روڈ پر احتجاج ،ریلی بھی نکالی، کارکنوں کی نعرے بازی،پیرا شوٹر نا منظور نا منظور ، پیسوں کا فیصلہ نامنظور ،اعجاز چوہدری کا فیصلہ نامنظور کے نعرے لگاتے رہے
مظاہرین نے ہاتھوں میں پی ٹی آئی مخالف بینرز اٹھا رکھے تھے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کر کے پیرا شوٹرز کو ٹکٹ دینا کسی صورت قبول نہیں
No Comments