
27 Apr وہاڑی میں تھانہ ٹھینگی کے علاقے میں پولیس مقابلہ ، قتل، ڈکیتی، راہزنی سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم محمد ہارون ہلاک ہو گیا
ملزم محمد ہارون کو سرکاری گاڑی پر تھانہ صدر وہاڑی کے قتل کے مقدمے کی ریکوری کے لئے لے جایا جا رہا تھا ، چک نمبر 52 ڈبلیو بی کے قریب پولیس کا ملزمان کے ساتھیوں سے سامنا ہو گیا ، دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ساتھیوں نے ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی ، ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ملزم محمد ہارون شدید زخمی ہو گیا، پولیس تھانہ صدر وہاڑی اور ٹھینگی کے جوانوں نے بھی گاڑی کی آڑ لے کر فائرنگ کی،10 منٹ کی لگاتار فائرنگ کے بعد پانچوں نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،،
ابتدائی طبی امداد کے لیے 1122موقع پر پہنچی تاہم ملزم ہارون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والا ملزم ضلع بھر میں قتل، ڈکیتی، راہزنی ، اقدام قتل سمیت 50 سنگین مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ نکلا، ڈی پی او وہاڑی ہلاک ہونے والے ملزم کے ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
No Comments