جرائم کی بیخ کنی ، شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت گوجرانوالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے. سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ایاز سلیم

سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کی سربراہی میں سرکل کینٹ اور پیپلز کالونی کے پولیس افسران کی انسداد کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انویسٹی گیشن،ایس پی سول لائن متعلقہ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، محرران اور ممبران سی ٹی ڈی نے بھی شرکت کی ، دوران میٹنگ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات سے شرکاء میٹنگ کو آگا ہ کیا گیا، سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے پکار 15کی کالز پر بروقت ریسپانس دینے اور فری اینڈ فیئر رجسٹریشن آف ایف آئی آر کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ، میٹنگ میں کیٹگری اے کے مجرمان اشتہاریوں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سی پی او نے پولیس افسران کو قتل،اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات کو جلد میرٹ پر نمٹانے کی ہدایات جاری کیں جب کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کمپین کو مزید موثر بنانے اور کسی بھی جرم میں استعمال ہونے والے اسلحے کی لائسنس منسوخی کے بارے میں احکامات جاری کئے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights