
29 Apr ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں ان ایکشن
اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہر طارق وٹو نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گوجرانوالہ اسرار خان کے ہمراہ نوشہرہ ورکاں کی مختلف رائس ملز پر چھاپے مارے اور وہاں موجود 26 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار مالیت کے گندم کے 53 ہزار 5 سو 28 بیگ محکمہ خوراک کے حوالہ کر دیئے۔ محکمہ خوراک کا عملہ گندم مرکز گندم خرید نوشہرہ ورکاں منتقل کر رہا ہے۔ سیٹھ اسلم رائس ملز سے21 سو، شاہین رائس ملز سے 18 ہزار 6 سو، راجپوت رائس ملز سے27 سو، ناہرہ رائس ملز سے 20 ہزار، مدینہ رائس ملز سے 4 ہزار، عادل رائس ملز سے 28 سو، مدنی رائس ملز سے 13 سو 28 تھیلے محکمہ خوراک کے حوالہ کئے گئے ہیں، نیشنل رائس ملز اور نعمت رائس ملز کے مالکان نہ ہونے کی بنا پر ان کے تمام گودام سیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ ایک ڈیلر کو کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت پر گرفتار کرلیا گیا حکومت کی جانب سے دیا گیا ٹارگٹ ہر حال میں پورا کیاجائے گا، دیگر شیلز کو بھی چیک کیا جائے گا۔کسی کو گندم ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ذخیرہ اندوزوں اور پرائیویٹ گندم فروخت کرنے والے افراد کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور ان کے خلاف بلا تفریق عمل میں لائی جائے گی اور کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔
No Comments