نقص امن اور غیر قانونی کاموں میں ملوث ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ

فتح پورپولیس کی بڑی کارروائی، 2 ڈکیت گینگ کے 5 ارکان گرفتار کرکے 70 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کر لیا، تھانہ ملزمان سے 57 سولر پلیٹس،2 رکشے 1 پیٹر انجن ، 2 گھڑیاں، 1 بکرا بھی برآمد کیا گیا جب کہ 4 کلو کے قریب چرس بھی برآمد کی گئی ہے، کالیا اور چانڈیہ گینگ کے ارکان روشن ضمیر، حبیب ،شاہ نواز ،ثاقب اور ریاض کو حوالات میں بنا کر دیا گیا. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ کا کہنا ہے کہ نقص امن اور غیر قانونی کاموں میں ملوث ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں، جرائم کی سرکوبی کیلئے ہرممکن اقدمات اُٹھائے جائیں گے، ملزمان 2 درجن کے قریب مقدمات میں ملوث ہیں۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights