وہاڑی میں اتحاد رکشہ یونین اور اتفاق رکشہ ، کار اور ٹریکٹر ٹرالہ یونین کے زیراہتما یوم مزدور کے حوالے سےریلی نکالی گئی

وہاڑی میں اتحاد رکشہ یونین اور اتفاق رکشہ ، کار اور ٹریکٹر ٹرالہ یونین کے زیراہتما یوم مزدور کے حوالے سےریلی نکالی گئی، ریلی میں شریک سینکڑوں مزدوروں نے اہنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی

آج یکم مئی یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے ، وہاڑی میں اتحاد رکشہ یونین اور اتفاق رکشہ ، کار اور ٹریکٹر ٹرالہ یونین کے مزدوروں کی طرف سے یوم مزدور کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت چوہدری شفیق ،صدر منیر پھلر ، ایڈووکیٹ ریحان غازی صدر مرکزی انجمن تاجران طاہر شریف گجر ،ملک لیاقت اور چئیرمین محمد شبیر نے کی ۔ ریلی میں شریک سینکڑوں مزدوروں نے اہنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی انجمن تاجران طاہر شریف گجر و دیگرمقررین کا کہنا تھاکہ ہر دور میں اپنا اور خاندان کا پیٹ پالنے کےلئے صرف مزدور کو ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے ۔موجودہ مہنگائی میں مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں تمام حکومتوں نے صرف فرضی دعووں کی حد تک ہی مزدور کی بات کی ہے حقیقت میں مزدور طبقہ ہر دور میں پسا ہے اور سب سے زیادہ متاثرہوا ہے
ریلی کے شرکاء نے مہنگائی کو کم کرنے اور مزدور کی اجرت بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights